ایک دودفعہ چوسنے سے رضاعت کے بیان میں ۔
راوی: یحیی بن یحیی , عمرو ناقد , اسحاق بن ابراہیم , معتمر , معتمر بن سلیمان , ایوب , ابی الخلیل , عبداللہ بن حارث , ام الفضل
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ کُلُّهُمْ عَنْ الْمُعْتَمِرِ وَاللَّفْظُ لِيَحْيَی أَخْبَرَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَيُّوبَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ قَالَتْ دَخَلَ أَعْرَابِيٌّ عَلَی نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي بَيْتِي فَقَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ إِنِّي کَانَتْ لِي امْرَأَةٌ فَتَزَوَّجْتُ عَلَيْهَا أُخْرَی فَزَعَمَتْ امْرَأَتِي الْأُولَی أَنَّهَا أَرْضَعَتْ امْرَأَتِي الْحُدْثَی رَضْعَةً أَوْ رَضْعَتَيْنِ فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تُحَرِّمُ الْإِمْلَاجَةُ وَالْإِمْلَاجَتَانِ قَالَ عَمْرٌو فِي رِوَايَتِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ
یحیی بن یحیی، عمرو ناقد، اسحاق بن ابراہیم، معتمر، معتمر بن سلیمان، ایوب، ابی الخلیل، عبداللہ بن حارث، حضرت ام الفضل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک دیہاتی آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے گھر میں تشریف فرما تھے اس نے کہا اے اللہ کے نبی! میرے پاس ایک بیوی تھی اور میں نے اس پر ایک دوسری عورت سے شادی کرلی تو میری پہلی بیوی نے گمان کیا کہ اس نے میری اس نئی بیوی کو ایک یا دو گھونٹ دودھ پلایا ہے تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ایک مرتبہ یا دو مرتبہ چوسنے سے حرمت ثابت نہیں ہوتی۔
Umm al-Fadl reported: A bedouin came to Allah's Apostle (may peace be upon him) when he was in my house and said: Allah's Apostle, I have had a wife and I married another besides her, and my first wife claimed that she had suckled once or twice my newly married wife, thereupon Allah's Apostle (may peace be upon him) said: One suckling or two do not make the (marriage) unlawful.