صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 976

صفون کو سیدھا کرنے اور پہلی صف کی فضیلت اور پہلی صف پر سبقت کرنے اور فضیلت والوں کو مقدم اور ان کا امام کے قریب ہونے کا بیان میں

راوی: یحیی بن یحیی , مالک , ابوبکر , ابوصالح سمان , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ سُمَيٍّ مَوْلَی أَبِي بَکْرٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي النِّدَائِ وَالصَّفِّ الْأَوَّلِ ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا إِلَّا أَنْ يَسْتَهِمُوا عَلَيْهِ لَاسْتَهَمُوا وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي التَّهْجِيرِ لَاسْتَبَقُوا إِلَيْهِ وَلَوْ يَعْلَمُونَ مَا فِي الْعَتَمَةِ وَالصُّبْحِ لَأَتَوْهُمَا وَلَوْ حَبْوًا

یحیی بن یحیی، مالک، ابوبکر، ابوصالح سمان، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر لوگوں کو معلوم ہو کہ اذان دینے اور صف اول میں نماز پڑھنے کو کیا ثواب ہے اور وہ ان کو اگر بغیر قرعہ اندازی کے نہ پا سکیں تو قرعہ اندازی کریں اگر ان کو اول وقت نماز پڑھنے کی فضیلت کا پتہ چل جائے تو اس کی طرف سبقت کریں اور اگر ان کو عشاء اور فجر کی نماز کی فضیلت کا علم ہو جائے تو وہ ضرور جائیں اگرچہ گھسٹ کر ہی کیوں نہ ہو۔

Abu Huraira reported: The Messenger of Allah (may peace be upon him) said: If the people were to know what excellence is there in the Adhan and in the first row, and they could not (get these opportunities) except by drawing lots, they would have definitely done that. And if they were to know what excellence lies in joining the prayer in the first takbir (prayer), they would have vied with one another. And if they were to know what excellence lies in the night prayer and morning prayer, they would have definitely come even if crawling (on their knees).

یہ حدیث شیئر کریں