صفون کو سیدھا کرنے اور پہلی صف کی فضیلت اور پہلی صف پر سبقت کرنے اور فضیلت والوں کو مقدم اور ان کا امام کے قریب ہونے کا بیان میں
راوی: یحیی بن حبیب حارثی , صالح بن حاتم بن وردان , یزید بن زریع , خالد ابی معشر , ابراہیم , علقمہ , عبداللہ بن مسعود
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ وَصَالِحُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ وَرْدَانَ قَالَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنِي خَالِدٌ الْحَذَّائُ عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَلِنِي مِنْکُمْ أُولُو الْأَحْلَامِ وَالنُّهَی ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثَلَاثًا وَإِيَّاکُمْ وَهَيْشَاتِ الْأَسْوَاقِ
یحیی بن حبیب حارثی، صالح بن حاتم بن وردان، یزید بن زریع، خالد ابی معشر، ابراہیم، علقمہ، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے جو عقل وشعور والے لوگ ہوں وہ میرے قریب ہوں پھر جو ان سے ملے ہوئے ہوں تین مرتبہ فرمایا نیز فرمایا تم بازار کی لغو باتوں سے بچو۔
Abdullah b. Mas'ud reported: The Messenger of Allah (may peace be upon him) said: Let those who are sedate and prudent be near me, then those who are next to them (saying it three times), and beware of the tumult of the markets.