صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 962

نماز میں آسمان کی طرف دیکھنے سے روکنے کے بیان میں

راوی: ابوطاہر , عمرو بن سواد , ابن وہب , لیث بن سعد , جعفر , ربیعہ , عبدالرحمن , اعرج , ابوہریرہ

حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ وَعَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ قَالَا أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ عَنْ رَفْعِهِمْ أَبْصَارَهُمْ عِنْدَ الدُّعَائِ فِي الصَّلَاةِ إِلَی السَّمَائِ أَوْ لَتُخْطَفَنَّ أَبْصَارُهُمْ

ابوطاہر، عمرو بن سواد، ابن وہب، لیث بن سعد، جعفر، ربیعہ، عبدالرحمن، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لوگوں کو نماز میں دعا کے وقت اپنی نظروں کو آسمان کی طرف اٹھانے سے باز آجانا چاہئے ورنہ ان کی نگاہیں چھین لی جائیں گی۔

Abu Huraira reported: People should avoid lifting their eyes towards the sky while supplicating in prayer, otherwise their eyes would be snatched away.

یہ حدیث شیئر کریں