صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ حیض کا بیان ۔ حدیث 827

بے وضو کھانا کھانے کا جواز اور وضو کے فوری طور پر ضروری (لازم) نہ ہونے کے بیان میں

راوی: محمد بن عمرو بن عباد بن جبلہ , ابوعاصم , ابن جریج , ابن عباس

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَبَلَةَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ حُوَيْرِثٍ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُا إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَی حَاجَتَهُ مِنْ الْخَلَائِ فَقُرِّبَ إِلَيْهِ طَعَامٌ فَأَکَلَ وَلَمْ يَمَسَّ مَائً قَالَ وَزَادَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِيلَ لَهُ إِنَّکَ لَمْ تَوَضَّأْ قَالَ مَا أَرَدْتُ صَلَاةً فَأَتَوَضَّأَ وَزَعَمَ عَمْرٌو أَنَّهُ سَمِعَ مِنْ سَعِيدِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ

محمد بن عمرو بن عباد بن جبلہ، ابوعاصم، ابن جریج، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی حاجت سے فارغ ہو کر آئے تو کھانا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب کیا گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھایا اور پانی کو ہاتھ نہ لگایا سعید بن حویرث رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو نہیں کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میں نماز کا ارادہ کرتا ہوں جو وضو کروں۔

Ibn Abbas, reported: The Apostle of Allah (may peace be upon him) came out of the privy after relieving himself, and food was brought to him and he took it, and did not touch water. In another narration transmitted by Sa'id b. al-Huwairith it is like this: It was said to the Apostle of Allah (may peace be upon him): You have not performed ablution. He said: I do not intend to say prayer that I should perform ablution.

یہ حدیث شیئر کریں