بے وضو کھانا کھانے کا جواز اور وضو کے فوری طور پر ضروری (لازم) نہ ہونے کے بیان میں
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , سفیان , بن عیینہ , عمرو بن سعید بن حویرث , ابن عباس
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُا کُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَائَ مِنْ الْغَائِطِ وَأُتِيَ بِطَعَامٍ فَقِيلَ لَهُ أَلَا تَوَضَّأُ فَقَالَ لِمَ أَأُصَلِّي فَأَتَوَضَّأَ
ابوبکر بن ابی شیبہ، سفیان، بن عیینہ، عمرو بن سعید بن حویرث، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء سے فارغ ہو کر تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس کھانا لایا گیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہا گیا کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو نہ کریں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیوں میں نماز پڑھتا ہوں جو وضو کروں۔
Ibn 'Abbas reported: We were with the Apostle of Allah (may peace be upon him) and he had come out of the privy. Food was presented to him. It was said to him (by the Companions around him): Wouldn't you perform ablution? Upon this he said: Why, am I to say prayer that I should perform ablution?