صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ حیض کا بیان ۔ حدیث 821

مسلمانوں کے نجس نہ ہونے کی دلیل کے بیان میں

راوی: زہیر بن حرب , یحیی , ابن سعید , حمید , ابوبکر بن ابی شیبہ , اسمعیل بن علیہ , حمید طویل , ابورافع , ابوہریرہ

حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ قَالَ حُمَيْدٌ حَدَّثَنَا ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ قَالَ حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ لَقِيَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَرِيقٍ مِنْ طُرُقِ الْمَدِينَةِ وَهُوَ جُنُبٌ فَانْسَلَّ فَذَهَبَ فَاغْتَسَلَ فَتَفَقَّدَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا جَائَهُ قَالَ أَيْنَ کُنْتَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَقِيتَنِي وَأَنَا جُنُبٌ فَکَرِهْتُ أَنْ أُجَالِسَکَ حَتَّی أَغْتَسِلَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُبْحَانَ اللَّهِ إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَا يَنْجُسُ

زہیر بن حرب، یحیی، ابن سعید، حمید، ابوبکر بن ابی شیبہ، اسماعیل بن علیہ، حمید طویل، ابورافع، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مدینہ کے راستوں میں سے کسی راستہ پر جنبی حالت میں ملے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموشی سے غسل کرنے چلے گئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو موجود نہ پایا جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے ابوہریرہ تو کہاں تھا عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب آپ مجھے ملے تو میں جنبی تھا میں نے پسند نہ کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مجلس میں اس طرح بیٹھوں یہاں تک کہ میں نے غسل کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا سُبْحَانَ اللَّهِ بے شک مومن نجس نہیں ہوتا۔

Abu Huraira reported that he met the Apostle of Allah (may peace be upon him) on one of the paths leading to Medina in a state of (sexual) defilement and he slipped away and took a bath. The Apostle of Allah (may peace be upon him) searched for him and when he came, he said to him: 0 Abu Huraira, where were you? He said: Messenger of Allah, you met when I was (sexually) defiled and I did not like to sit in your company before taking a bath. Upon this the Messenger of Allah (may peace be upon him) said: Hallowed be Allah, verily a believer is never defiled.

یہ حدیث شیئر کریں