جماع سے اوائل اسلام میں غسل واجب نہ ہوتا تھا یہاں تک کہ منی نہ نکلے اس حکم کے منسوخ ہونے اور جماع سے غسل واجب ہونے کے بیان میں
راوی: محمد بن مثنی , محمد بن جعفر , شعبہ , ہشام بن عروہ , ابوایوب , ابی بن کعب
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مَحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ الْمَلِيِّ عَنْ الْمَلِيِّ يَعْنِي بِقَوْلِهِ الْمَلِيِّ عَنْ الْمَلِيِّ أَبُو أَيُّوبَ عَنْ أُبَيِّ بْنِ کَعْبٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ فِي الرَّجُلِ يَأْتِي أَهْلَهُ ثُمَّ لَا يُنْزِلُ قَالَ يَغْسِلُ ذَکَرَهُ وَيَتَوَضَّأُ
محمد بن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، ہشام بن عروہ، ابوایوب، ابی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس شخص کے بارے میں فرمایا جو اپنی اہلیہ سے ہم بستر ہوا اور انزال نہ ہوا کہ وہ اپنے آلہ تناسل کو دھوئے اور وضو کرے۔
Ubayy ibn Ka'b narrated it from the Messenger of Allah (may peace be upon him) that he said: If a person has sexual intercourse with his wife, but does not experience orgasm, he should wash his organ and perform an ablution.