صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ حیض کا بیان ۔ حدیث 761

حائضہ پر روزے کی قضا واجب ہے نہ کہ نماز کی کے بیان میں

راوی: عبد بن حمید , عبدالرزاق , معمر , عاصم , معاذہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ مُعَاذَةَ قَالَتْ سَأَلْتُ عَائِشَةَ فَقُلْتُ مَا بَالُ الْحَائِضِ تَقْضِي الصَّوْمَ وَلَا تَقْضِي الصَّلَاةَ فَقَالَتْ أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ قُلْتُ لَسْتُ بِحَرُورِيَّةٍ وَلَکِنِّي أَسْأَلُ قَالَتْ کَانَ يُصِيبُنَا ذَلِکَ فَنُؤْمَرُ بِقَضَائِ الصَّوْمِ وَلَا نُؤْمَرُ بِقَضَائِ الصَّلَاةِ

عبد بن حمید، عبدالرزاق، معمر، عاصم، معاذہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتی ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھا کیا وجہ ہے کہ حائضہ روزوں کی قضا کرتی ہے اور نماز کی قضا نہیں کرتی تو آپ نے فرمایا کیا تو حروریہ ہے میں نے کہا میں تو حروریہ نہیں ہوں بلکہ جاننا چاہتی ہوں تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا ہمیں حیض آتا تو ہمیں روزوں کی قضا کا حکم دیا جاتا اور نماز کی قضا کا حکم نہیں دیا جاتا تھا۔

Mu'adha said: I asked 'A'isha: What is the reason that a menstruating woman completes the fasts (that she abandons during her monthly course), but she does not complete the prayers? She (Hadrat 'A'isha) said: Are you a Haruriya? I said: I am not a Haruriya, but I simply want to inquire. She said: We passed through this (period of menstruation), and we were ordered to complete the fasts, but were not ordered to complete the prayers.

یہ حدیث شیئر کریں