صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ حیض کا بیان ۔ حدیث 748

حیض کا غسل کرنے والی عورت کے لئے مشک لگا روئی کا ٹکڑا خون کی جگہ میں استعمال کرنے کے استحباب کے بیان میں

راوی: احمد بن سعید , دارمی , حبان , وہیب , منصور , عائشہ

حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا حَبَّانُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَيْفَ أَغْتَسِلُ عِنْدَ الطُّهْرِ فَقَالَ خُذِي فِرْصَةً مُمَسَّکَةً فَتَوَضَّئِي بِهَا ثُمَّ ذَکَرَ نَحْوَ حَدِيثِ سُفْيَانَ

احمد بن سعید، دارمی، حبان، وہیب، منصور، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پاکیزگی کے غسل کے طریقہ کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو خوشبو دار روئی کا ٹکڑا لے اور اس سے پاکیزگی حاصل کر۔

'A'isha reported: A woman asked the Apostle of Allah (may peace be upon him) how she should wash herself after the menstrual period. He (the Holy Prophet) said: Take a cotton with musk and purify yourself, and the rest of the hadith was narrated like that of Sufyan.

یہ حدیث شیئر کریں