صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ حیض کا بیان ۔ حدیث 733

غسل جنابت میں مستحب پانی کی مقدار اور مرد وعورت کا ایک برتن سے ایک حالت میں غسل کرنے اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کے بیان میں

راوی: اسحاق بن ابراہیم , محمد بن حاتم , اسحاق ابن حاتم , محمد بن بکر , ابن جریج , عمرو بن دینار , ابن عباس

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ ابْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ أَکْبَرُ عِلْمِي وَالَّذِي يَخْطِرُ عَلَی بَالِي أَنَّ أَبَا الشَّعْثَائِ أَخْبَرَنِي أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَغْتَسِلُ بِفَضْلِ مَيْمُونَةَ

اسحاق بن ابراہیم، محمد بن حاتم، اسحاق ابن حاتم، محمد بن بکر، ابن جریج، عمرو بن دینار، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بچے ہوئے پانی سے غسل فرمایا کرتے تھے۔

Ibn Abbas reported that the Messenger of Allah (may peace be upon him) took a bath with the water left over by Maimuna.

یہ حدیث شیئر کریں