غسل جنابت میں مستحب پانی کی مقدار اور مرد وعورت کا ایک برتن سے ایک حالت میں غسل کرنے اور ایک کا دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے کے بیان میں
راوی: یحیی بن یحیی , ابوخیثمہ , عاصم , احول , معاویہ , عائشہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ عَنْ مُعَاذَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَائٍ بَيْنِي وَبَيْنَهُ وَاحِدٍ فَيُبَادِرُنِي حَتَّی أَقُولَ دَعْ لِي دَعْ لِي قَالَتْ وَهُمَا جُنُبَانِ
یحیی بن یحیی، ابوخیثمہ، عاصم، احول، معاویہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے درمیان میں موجود ایک ہی برتن سے اس طرح غسل کر لیتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ سے پہلے پانی لے لیتے یہاں تک کہ میں کہتی میرے لئے پانی چھوڑ دیں میرے لئے پانی چھوڑ دیں سیدہ فرماتی ہیں کہ وہ دونوں جنبی ہوتے۔
'A'isha reported: I and the Messenger of Allah (may peace be upon him) took a bath from one vessel which was placed between me and him and he would get ahead of me, so that I would say: Spare (some water for) me, spare (some water for) me; and she said that they had had sexual intercourse.