صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ حیض کا بیان ۔ حدیث 721

غسل جنابت کے طریقے کے بیان میں

راوی: علی بن حجرسعدی , عیسیٰ بن یونس , اعمش , سالم بن ابی جعد , کریب , ابن عباس , عائشہ

حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ حَدَّثَنِي عِيسَی بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَتْنِي خَالَتِي مَيْمُونَةُ قَالَتْ أَدْنَيْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُسْلَهُ مِنْ الْجَنَابَةِ فَغَسَلَ کَفَّيْهِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَهُ فِي الْإِنَائِ ثُمَّ أَفْرَغَ بِهِ عَلَی فَرْجِهِ وَغَسَلَهُ بِشِمَالِهِ ثُمَّ ضَرَبَ بِشِمَالِهِ الْأَرْضَ فَدَلَکَهَا دَلْکًا شَدِيدًا ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوئَهُ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ أَفْرَغَ عَلَی رَأْسِهِ ثَلَاثَ حَفَنَاتٍ مِلْئَ کَفِّهِ ثُمَّ غَسَلَ سَائِرَ جَسَدِهِ ثُمَّ تَنَحَّی عَنْ مَقَامِهِ ذَلِکَ فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِالْمِنْدِيلِ فَرَدَّهُ

علی بن حجرسعدی، عیسیٰ بن یونس، اعمش، سالم بن ابی جعد، کریب، ابن عباس، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب جنابت سے غسل فرماتے تو اپنے ہاتھوں کو دھونے سے شروع فرماتے اپنے ہاتھ کو برتن میں داخل کرنے سے پہلے، پھر نماز کے وضو کی طرح وضو فرماتے، حضرت ابن عباس اپنی خالہ حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتی ہیں کہ میں جنابت سے غسل کے لئے پانی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس رکھ دیتی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں کو دو یا تین مرتبہ دھویا پھر برتن میں اپنا ہاتھ داخل کیا پھر اپنے ہاتھ سے اپنی شرم گاہ پر پانی ڈالا اور اس کو بائیں ہاتھ سے دھویا پھر اپنے بائیں ہاتھ کو زمین پر خوب رگڑ کر صاف کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز کے وضو کی طرح وضو فرمایا پھر ہتھیلی بھر کر تین مرتبہ اپنے سر پر پانی ڈالا پھر اپنے سارے جسم کو دھویا پھر میں رومال لے آئی جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے واپس کر دیا۔

Ibn 'Abbas reported it on the authority of Maimuna, his mother's sister, that she said: I placed water near the Messenger of Allah (may peace be upon him) to take a bath because of sexual intercourse. He washed the palms of his bands twice or thrice and then put his hand In the basin and poured water over his private parts and washed them with his left hand. He then struck his hand against the earth and rubbed it with force and then performed ablution for the prayer and then poured three handfuls of water on his head and then washed his whole body after which he moved aside from that place and washed his feet, and then I brought a towel (so that he may wipe his body), but he returned it.

یہ حدیث شیئر کریں