صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ حیض کا بیان ۔ حدیث 699

جنبی کے سونے کے جواز اور اس کے لئے شرمگاہ کا دھونا اور وضو کرنا مستحب ہے جب وہ کھانے پینے سونے یا جماع کرنے کا ارادہ کرے ۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , ابن علیہ , وکیع , غندر , شعبہ , حکم , ابراہیم , اسود , عائشہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ وَوَکِيعٌ وَغُنْدَرٌ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا کَانَ جُنُبًا فَأَرَادَ أَنْ يَأْکُلَ أَوْ يَنَامَ تَوَضَّأَ وُضُوئَهُ لِلصَّلَاةِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن علیہ، وکیع، غندر، شعبہ، حکم، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب جنبی ہوتے اور کھانے یا سونے کے ارادہ فرماتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کی طرح وضو فرما لیتے۔

'A'isha reported: Whenever the Messenger of Allah (may peace be upon him) had sexual intercourse and intended to eat or sleep, he performed the ablution of prayer.

یہ حدیث شیئر کریں