صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ وضو کا بیان ۔ حدیث 674

خون کی نجاست اور اس کو دھونے کے طریقہ کے بیان میں

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , وکیع , ہشام , بن عروہ , محمد بن حاتم , یحیی بن سعید , ہشام بن عروہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ح و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ عَنْ أَسْمَائَ قَالَتْ جَائَتْ امْرَأَةٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ إِحْدَانَا يُصِيبُ ثَوْبَهَا مِنْ دَمِ الْحَيْضَةِ کَيْفَ تَصْنَعُ بِهِ قَالَ تَحُتُّهُ ثُمَّ تَقْرُصُهُ بِالْمَائِ ثُمَّ تَنْضَحُهُ ثُمَّ تُصَلِّي فِيهِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، ہشام، بن عروہ، محمد بن حاتم، یحیی بن سعید، ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک عورت حاضر ہوئی اور عرض کیا ہم میں کسی عورت کے کپڑے حیض کے خون سے آلودہ ہو جائیں تو اس کو کس طرح پاک کیا کریں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سب سے پہلے اس کو کھرچ دو پھر پانی سے ملو پھر اس کے بعد دھو لو پھر اس میں نماز ادا کرلیا کرو۔

Asma (daughter of Abu Bakr) reported: A woman came to the Apostle of Allah (may peace be upon him) and said: What should one do if the blood of menses smears the garment of one amongst us? He (the Holy Prophet) replied: She should scrape it, then rub it with water, then pour water over it and then offer prayer in it.

یہ حدیث شیئر کریں