مو زوں پر مسح کرنے کے بیان میں
راوی: اسحاق بن ابرہیم , علی بن خشرم , عیسیٰ بن یونس , اسحق , عیسی , اعمش , مسلم , مسروق , مغیرہ بن شعبہ
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ جَمِيعًا عَنْ عِيسَی بْنِ يُونُسَ قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا عِيسَی حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَقْضِيَ حَاجَتَهُ فَلَمَّا رَجَعَ تَلَقَّيْتُهُ بِالْإِدَاوَةِ فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثُمَّ ذَهَبَ لِيَغْسِلَ ذِرَاعَيْهِ فَضَاقَتْ الْجُبَّةُ فَأَخْرَجَهُمَا مِنْ تَحْتِ الْجُبَّةِ فَغَسَلَهُمَا وَمَسَحَ رَأْسَهُ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْهِ ثُمَّ صَلَّی بِنَا
اسحاق بن ابرہیم، علی بن خشرم، عیسیٰ بن یونس، اسحاق ، عیسی، اعمش، مسلم، مسروق، حضرت مغیرہ بن شعبہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی حاجت کو پورا کرنے کے لئے باہر نکلے پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس آئے تو میں پانی کے برتن کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ملا میں نے پانی ڈالا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھوں کو دھویا پھر اپنے چہرے کو دھویا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی کلائیاں دھونی چاہیں، جبہ تنگ تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی کلائیوں کو جبہ کے نیچے سے نکالا اور ان کو دھویا اور سر کا مسح کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا پھر ہم کو نماز پڑھائی۔
Mughira b. Shu'ba reported: The Messenger of Allah (may peace be upon him) went out for relieving himself. When he came back I brought for him a jar (of water) and poured water upon his hands and he washed his face. He tried to wash his forearms, but as the (sleeves of the) gown were tight. He, therefore, brought them out from under the gown. He then washed them, wiped his head, and wiped his socks and then prayed.