صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ وضو کا بیان ۔ حدیث 607

استنجاء کے بیان میں

راوی: محمد بن مثنی , عبدالرحمن , سفیان , اعمش , منصور , ابراہیم , عبدالرحمن بن یزید , سلمان

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ وَمَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ قَالَ لَنَا الْمُشْرِکُونَ إِنِّي أَرَی صَاحِبَکُمْ يُعَلِّمُکُمْ حَتَّی يُعَلِّمَکُمْ الْخِرَائَةَ فَقَالَ أَجَلْ إِنَّهُ نَهَانَا أَنْ يَسْتَنْجِيَ أَحَدُنَا بِيَمِينِهِ أَوْ يَسْتَقْبِلَ الْقِبْلَةَ وَنَهَی عَنْ الرَّوْثِ وَالْعِظَامِ وَقَالَ لَا يَسْتَنْجِي أَحَدُکُمْ بِدُونِ ثَلَاثَةِ أَحْجَارٍ

محمد بن مثنی، عبدالرحمن، سفیان، اعمش، منصور، ابراہیم، عبدالرحمن بن یزید، سلمان سے روایت ہے کہ ہم کو بعض مشرکین نے کہا میں نے دیکھا کہ تمہارے صاحب یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم تم کو ہر بات سکھاتے ہیں یہاں تک کہ رفع حاجت کا طریقہ بھی تو حضرت سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا بے شک آپ نے ہمیں منع فرمایا ہے کہ ہم میں سے کوئی دائیں ہاتھ سے استنجاء کرے یا قبلہ کی طرف رخ کرے اور ہم کو گوبر اور ہڈی سے استنجاء کرنے کو منع فرمایا اور آپ نے فرمایا تم میں سے کوئی تین پتھروں سے کم کے ساتھ استنجاء نہ کرے۔

Salman said that (one among) the polytheists remarked: I see that your friend even teaches you about the excrement. He replied; Yes, he has in fact forbidden us that anyone amongst us should cleanse himself with his right hand, or face the Qibla. He has forbidden the use of dung or bone for it, and he has also instructed us not to use less than three pebbles (for this purpose).

یہ حدیث شیئر کریں