صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ ایمان کا بیان ۔ حدیث 500

اس بات کے بیان میں کہ جو آدمی کفر پر مرا وہ دوزخی ہے اسے نہ ہی کسی کی شفاعت اور نہ ہی مقربین کی قرابت کوئی فائدہ دے گی ۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , عفان , حماد بن سلمہ , ثابت , انس

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيْنَ أَبِي قَالَ فِي النَّارِ فَلَمَّا قَفَّی دَعَاهُ فَقَالَ إِنَّ أَبِي وَأَبَاکَ فِي النَّارِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، عفان، حماد بن سلمہ، ثابت، انس سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرا باپ کہاں ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دوزخ میں جب وہ آدمی واپس جانے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو بلایا اور پھر فرمایا کہ میرا باپ اور تیرا باپ دونوں دوزخ میں ہیں۔

Anas reported: Verily, a person said: Messenger of Allah, where is my father? He said: (He) is in the Fire. When he turned away, he (the Holy Prophet) called him and said: Verily my father and your father are in the Fire.

یہ حدیث شیئر کریں