صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ ایمان کا بیان ۔ حدیث 253

سب سے افضل عمل اللہ پر ایمان لانے کے بیان میں

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , علی بن مسہر , شیبانی , ولید بن عیزار , سعد بن ایاس , ابوعمروشیبانی , عبداللہ بن مسعود

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ الْوَلِيدِ بْنِ الْعَيْزَارِ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِيَاسٍ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ قَالَ الصَّلَاةُ لِوَقْتِهَا قَالَ قُلْتُ ثُمَّ أَيٌّ قَالَ بِرُّ الْوَالِدَيْنِ قَالَ قُلْتُ ثُمَّ أَيٌّ قَالَ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَمَا تَرَکْتُ أَسْتَزِيدُهُ إِلَّا إِرْعَائً عَلَيْهِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن مسہر، شیبانی، ولید بن عیزار، سعد بن ایاس، ابوعمروشیبانی، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ سب سے افضل عمل کونسا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نماز اپنے وقت پر ادا کرنا، میں نے عرض کیا اس کے بعد؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا والدین کے ساتھ نیکی کرنا، میں نے عرض کیا پھر اس کے بعد؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ کے راستے میں جہاد کرنا، حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے مزید سوال نہیں کیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طبیعت پر بار نہ ہو۔

It is narrated on the authority of 'Abdullah b. Mas'ud that he observed. I asked the Messenger of Allah (may peace be upon him) which deed was the best. He (the Holy Prophet) replied: Prayer at its appointed hour. I (again) said: Then what? He (the Holy Prophet) replied: Kindness to the parents. I (again) said: Then what? He replied: Earnest endeavour (Jihad) in the cause of Allah. And I would have not ceased asking more questions but out of regard (for his feelings).

یہ حدیث شیئر کریں