نماز عید سے پہلے صدقہ الفطر ادا کرنے کے حکم کے بیان میں ۔
راوی: محمد بن رافع , ابن ابی فدیک , ضحاک , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْکٍ أَخْبَرَنَا الضَّحَّاکُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِإِخْرَاجِ زَکَاةِ الْفِطْرِ أَنْ تُؤَدَّی قَبْلَ خُرُوجِ النَّاسِ إِلَی الصَّلَاةِ
محمد بن رافع، ابن ابی فدیک، ضحاک، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدقہ الفطر لوگوں کے نماز کی طرف نکلنے سے پہلے نکالنے کا حکم دیا۔
Abdullah b 'Umar reported that the Messenger of Allah (may peace be upon him) ordered the payment of Sadaqat-ul-Fitr before people go out for prayer.