صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 2197

جنازہ پر تکبیرات کہنے کے بیان میں

راوی: یحیی بن یحیی , مالک , ابن شہاب , سعید بن المسیب , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعَی لِلنَّاسِ النَّجَاشِيَ فِي الْيَوْمِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ فَخَرَجَ بِهِمْ إِلَی الْمُصَلَّی وَکَبَّرَ أَرْبَعَ تَکْبِيرَاتٍ

یحیی بن یحیی، مالک، ابن شہاب، سعید بن المسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو اطلاع دی جس دن نجاشی کا انتقال ہو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے لئے عیدگاہ کی طرف تشریف لے گئے اور چار تکبیریں کہیں۔(نماز جنازہ ادا کی)

Abu Huraira reported that the Messenger of Allah (may peace be upon him) gave the people news of the death of Negus on the day he died, and he took them out to the place of prayer and observed four takbirs.

یہ حدیث شیئر کریں