مسلمان بھائی کو کافر کہنے والے کے حال کے بیان میں
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , محمد بن بشر , عبداللہ بن نمیر , عبیداللہ بن عمر , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا کَفَّرَ الرَّجُلُ أَخَاهُ فَقَدْ بَائَ بِهَا أَحَدُهُمَا
ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن بشر، عبداللہ بن نمیر، عبیداللہ بن عمر، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کو کافر کہتا ہے تو دونوں میں سے کسی ایک پر یہ کلمہ چسپاں ہو کر رہتا ہے۔
It is reported on the authority of Ibn 'Umar that the Apostle (may peace and blessings be upon him) observed: When a man calls his brother an unbeliever, it returns (at least) to one of them.