جمعہ کے دن اس گھڑی کے بیان میں کہ جس میں دعا قبول ہوتی ہے ۔
راوی: زہیر بن حرب , اسماعیل بن ابراہیم , ایوب , محمد , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ لَسَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ قَائِمٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ وَقَالَ بِيَدِهِ يُقَلِّلُهَا يُزَهِّدُهَا
زہیر بن حرب، اسماعیل بن ابراہیم، ایوب، محمد، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جمعہ کے روز ایک ایسی گھڑی (ساعت) ہوتی ہے کہ جسے جو مسلمان بندہ کھڑا ہو کر نماز پڑھتے ہوئے پالے وہ اللہ تعالیٰ سے جو بھلائی بھی مانگے گا اللہ تعالیٰ اسے عطا فرمائیں گے راوی نے اپنے ہاتھ کے اشارہ سے اس کی کمی کا ذکر کیا اور اس کی طرف رغبت دلاتے تھے۔
Abu Huraira reported Abu'l-Qasim (the kunya of the Holy Prophet) (may peace be upon him) as saying: There is a time on Friday at which no Muslim would stand and pray and beg Allah for what is good but He would give it to him; and he pointed with his hand that (this time) is short and narrow.