صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ فضائل قرآن کا بیان ۔ حدیث 1938

خوف کی نماز کے بیان میں

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , یحیی بن آدم , سفیان , موسیٰ بن عقبہ , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْخَوْفِ فِي بَعْضِ أَيَّامِهِ فَقَامَتْ طَائِفَةٌ مَعَهُ وَطَائِفَةٌ بِإِزَائِ الْعَدُوِّ فَصَلَّی بِالَّذِينَ مَعَهُ رَکْعَةً ثُمَّ ذَهَبُوا وَجَائَ الْآخَرُونَ فَصَلَّی بِهِمْ رَکْعَةً ثُمَّ قَضَتْ الطَّائِفَتَانِ رَکْعَةً رَکْعَةً قَالَ وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ فَإِذَا کَانَ خَوْفٌ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ فَصَلِّ رَاکِبًا أَوْ قَائِمًا تُومِئُ إِيمَائً

ابوبکر بن ابی شیبہ، یحیی بن آدم، سفیان، موسیٰ بن عقبہ، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کچھ دنوں میں خوف کی نماز اس طرح سے پڑھی کہ ایک جماعت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کھڑی ہوگئی اور ایک جماعت دشمن کے سامنے کھڑی ہوگئی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں کو ایک رکعت پڑھائی پھر وہ چلے گئے اور دوسری جماعت آگئی ان کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک رکعت پڑھائی پھر دونوں جماعتوں نے اپنی ایک ایک رکعت پوری کی حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ جب خوف حد سے بڑھ جائے تو سواری پر یا کھڑے کھڑے اشارے سے نماز پڑھے۔

Ibn Umar reported that the Messenger of Allah (may peace be upon him) observed prayer in danger on some day (in this way): a group stood with him (the Holy Prophet) (for prayer) and the other group stood In front of the enemy. Then those who were with (him) observed one rak'ah of prayer and they went back and the others came and they observed one rak'ah (with him). Then both the groups completed one rak'ah each. Ibn Umar said: When there is greater danger, then observe prayer even on the ride or with the help of gestures in a standing posture.

یہ حدیث شیئر کریں