صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان ۔ حدیث 1698

نفل نماز کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر پڑھنے اور ایک رکعت میں کچھ کھڑے ہو کر اور کچھ بیٹھ کر پڑھنے کے جواز کے بیان میں

راوی: ابوربیع زہرانی , حماد بن زید , حسن بن ربیع , مہدی بن میمون , ابوبکر بن ابی شیبہ , وکیع , ابوکریب , ابن نمیر , ہشام بن عروہ , عائشہ

حَدَّثَنِي أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ قَالَ ح و حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ ح و حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ جَمِيعًا عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ح و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَاللَّفْظُ لَهُ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي شَيْئٍ مِنْ صَلَاةِ اللَّيْلِ جَالِسًا حَتَّی إِذَا کَبِرَ قَرَأَ جَالِسًا حَتَّی إِذَا بَقِيَ عَلَيْهِ مِنْ السُّورَةِ ثَلَاثُونَ أَوْ أَرْبَعُونَ آيَةً قَامَ فَقَرَأَهُنَّ ثُمَّ رَکَعَ

ابوربیع زہرانی، حماد بن زید، حسن بن ربیع، مہدی بن میمون، ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، ابوکریب، ابن نمیر، ہشام بن عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رات کی نماز میں سے کسی میں بیٹھ کر پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ضعیف ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر پڑھا کرتے تھے یہاں تک کہ جب سورت میں سے تیس یا چالیس آیتیں باقی رہ جاتیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر ان کو پڑھتے پھر رکوع فرماتے۔

'A'isha reported: I did not see the Messenger of Allah (may peace be upon him) reciting (the Qur'an) in the night prayer in a sitting position, till he grew old and then he recited (it) in a sitting position, but when thirty or forty verses were left out of the Surah, he would then stand up, recite them and then bowed.

یہ حدیث شیئر کریں