نفل نماز کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر پڑھنے اور ایک رکعت میں کچھ کھڑے ہو کر اور کچھ بیٹھ کر پڑھنے کے جواز کے بیان میں
راوی: قتیبہ بن سعید , حماد , بدیل , ایوب , عبداللہ بن شقیق , عائشہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ بُدَيْلٍ وَأَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي لَيْلًا طَوِيلًا فَإِذَا صَلَّی قَائِمًا رَکَعَ قَائِمًا وَإِذَا صَلَّی قَاعِدًا رَکَعَ قَاعِدًا
قتیبہ بن سعید، حماد، بدیل، ایوب، عبداللہ بن شقیق، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لمبی رات تک نماز پڑھتے تھے تو جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر نماز پڑھتے تو کھڑے ہو کر رکوع فرماتے اور جب بیٹھ کر نماز پڑھتے تو بیٹھ کر رکوع فرماتے۔
'A'isha reported that the Messenger of Allah (may peace be upon him) would pray in the night for a long time, and when he prayed standing be bowed in a standing posture, and when he prayed sitting, he bowed in a sitting posture.