صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کا بیان ۔ حدیث 1292

سجدہ تلاوت کے بیان میں

راوی: محمد بن مثنی , محمد بن بشار , محمد بن جعفر , شعبہ , ابواسحق , عبداللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ سَمِعْتُ الْأَسْوَدَ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَرَأَ وَالنَّجْمِ فَسَجَدَ فِيهَا وَسَجَدَ مَنْ کَانَ مَعَهُ غَيْرَ أَنَّ شَيْخًا أَخَذَ کَفًّا مِنْ حَصًی أَوْ تُرَابٍ فَرَفَعَهُ إِلَی جَبْهَتِهِ وَقَالَ يَکْفِينِي هَذَا قَالَ عَبْدُ اللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُهُ بَعْدُ قُتِلَ کَافِرًا

محمد بن مثنی، محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، ابواسحاق ، حضرت عبداللہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورت النجم پڑھی پھر اس میں سجدہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جتنے لوگ تھے سب نے سجدہ کیا سوائے ایک بوڑھے کے اس نے مٹی کی ایک مٹھی بھر کر اپنی پیشانی سے لگائی اور کہا کہ مجھے یہی کافی ہے حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اسے دیکھا کہ وہ اس کے بعد حالت کفر ہی میں مارا گیا۔

Abdullah (b. 'Umar) reported: The Apostle of Allah (may peace be upon him) recited (Surat) al Najm and performed prostration during its recital and all those who were along with him also prostrated themselves except one old man who took a handful of pebbles or dust in his palm and lifted it to his forehead and said: This is sufficient for me. 'Abdullah said: 1 saw that he was later killed in a state of unbelief.

یہ حدیث شیئر کریں