نماز کی حالت میں کنکریاں صاف کرنے اور مٹی برابر کرنے کی ممانعت کے بیان میں
راوی: محمد بن مثنی , یحیی بن سعید , ہشام , یحیی بن ابی کثیر , ابوسلمہ , معیقب
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ مُعَيْقِيبٍ أَنَّهُمْ سَأَلُوا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمَسْحِ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ وَاحِدَةً
محمد بن مثنی، یحیی بن سعید، ہشام، یحیی بن ابی کثیر، ابوسلمہ، معیقب فرماتے ہیں کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نماز میں کنکریاں صاف کرنے کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ایک مرتبہ۔
Mu'aiqib said: They asked the Apostle (may peace be upon him) about the removal of (pebbles) in prayer, whereupon he said: If you do it, do it only once.