نماز میں بچوں کے اٹھانے کے جواز اور جب تک ناپاکی ثابت نہ ہو کپڑوں کے پاک ہونے اور علم قلیل اور اس طرح کے متفرق افعال سے نماز کے باطل نہ ہونے کے بیان میں
راوی: ابوطاہر , ابن وہب , مخرمہ بن بکیر , ہارون بن سعید ایلی , ابن وہب , مخرمہ , عمرو بن سلیم , ابوقتادہ انصاری
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ بُکَيْرٍ قَالَ ح و حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيَّ يَقُولُا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي لِلنَّاسِ وَأُمَامَةُ بِنْتُ أَبِي الْعَاصِ عَلَی عُنُقِهِ فَإِذَا سَجَدَ وَضَعَهَا
ابوطاہر، ابن وہب، مخرمہ بن بکیر، ہارون بن سعید ایلی، ابن وہب، مخرمہ، عمرو بن سلیم، ابوقتادہ انصاری فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لوگوں کو نماز پڑھاتے ہوئے دیکھا اور حضرت ابوالعاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیٹی امامہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گردن پر تھیں پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ کرتے تو اسے نیچے بٹھا دیتے۔
Abu Qatada reported: I saw the Messenger of Allah (may peace be upon him) leading the people in prayer with Umama daughter of Abu'l-'As on his neck; and when he prostrated he put her down.