مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کے بیان میں
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , محمد بن فضیل , ابی مالک اشجعی , ربعی , حذیفہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبِي مَالِکٍ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ رِبْعِيٍّ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فُضِّلْنَا عَلَی النَّاسِ بِثَلَاثٍ جُعِلَتْ صُفُوفُنَا کَصُفُوفِ الْمَلَائِکَةِ وَجُعِلَتْ لَنَا الْأَرْضُ کُلُّهَا مَسْجِدًا وَجُعِلَتْ تُرْبَتُهَا لَنَا طَهُورًا إِذَا لَمْ نَجِدْ الْمَائَ وَذَکَرَ خَصْلَةً أُخْرَی
ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن فضیل، ابی مالک اشجعی، ربعی، حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہمیں اور لوگوں پر تین چیزوں کی بناء پر فضیلت دی گئی ہے ہماری صفیں فرشتوں کی صفوں کی طرح بنا دی گئی ہیں اور ہمارے لئے ساری روئے زمین مسجد بنا دی گئی ہے اور اس کی مٹی ( پانی نہ ملنے کے وقت) ہمارے لئے پاک کرنے والی بنا دی گئی اور ایک اور خصلت بیان فرمائی۔
Hudhaifa reported: The Messenger of Allah (may peace be upon him) said: We have been made to excel (other) people in three (things): Our rows have been made like the rows of the angels and the whole earth has been made a mosque for us, and its dust has been made a purifier for us in case water is not available. And he mentioned another characteristic too