صحیح مسلم ۔ جلد اول ۔ نماز کا بیان ۔ حدیث 1143

ایک کپڑے میں نماز ادا کرنے اور اس کے پہننے کا طریقہ کے بیان میں

راوی: یحیی بن یحیی , مالک , ابن شہاب , سعید بن مسیب , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ سَائِلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ فَقَالَ أَوَلِکُلِّکُمْ ثَوْبَانِ

یحیی بن یحیی، مالک، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک سوال کرنے والے نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تم میں سے ہر ایک کے پاس دو کپڑے ہیں؟

Abu Huraira reported: An inquirer asked the Messenger of Allah (may peace be upon him) about the prayer in a single garment. He (the Holy Prophet) add: Has everyone of you two garments?

یہ حدیث شیئر کریں