ان نمازوں کے بیان میں جو اسلام کے ارکان میں سے ایک رکن ہیں
راوی: یحیی بن ایوب , قتیبہ بن سعید , اسماعیل بن جعفر , ابی سہیل اپنے والد سے , طلحہ بن عبیداللہ
حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ جَمِيعًا عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِي سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ نَحْوَ حَدِيثِ مَالِکٍ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفْلَحَ وَأَبِيهِ إِنْ صَدَقَ أَوْ دَخَلَ الْجَنَّةَ وَأَبِيهِ إِنْ صَدَقَ
یحیی بن ایوب، قتیبہ بن سعید، اسماعیل بن جعفر، ابی سہیل اپنے والد سے، حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس حدیث کو امام مالک کی حدیث کی طرح نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے مگر اس میں یہ اضافہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قسم ہے اس کے باپ کی اگر یہ سچا ہے تو کامیاب ہوگیا یا قسم ہے اس کے باپ کی اگر یہ سچا ہے تو جنت میں داخل ہوگا۔