صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 986

اللہ تعالیٰ کا قول کہ جس شخص نے اچھی سفارش کی تو اس میں سے ایک حصہ اور جس نے بری سفارش کی تو اس کو اس میں سے ایک حصہ ملے گا اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر محافظ ہے، کفل بمعنی حصہ سے اور ابوموسی نے کہا کہ کفلین کے معنی حبشی زبان میں دہرے اجر کے ہیں

راوی: محمد بن علاء , ابواسامہ , برید , ابوبردہ , ابوموسی

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ کَانَ إِذَا أَتَاهُ السَّائِلُ أَوْ صَاحِبُ الْحَاجَةِ قَالَ اشْفَعُوا فَلْتُؤْجَرُوا وَلْيَقْضِ اللَّهُ عَلَی لِسَانِ رَسُولِهِ مَا شَائَ

محمد بن علاء، ابواسامہ، برید، ابوبردہ، حضرت ابوموسی کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کوئی سائل یاحاجت مند آتا تو آپ فرماتے کہ سفارش کرو تو اجر دیئے جاؤ گے اور اللہ تعالیٰ اپنے رسول کی زبان پر جو کلمات چاہتا ہے جاری کرتا ہے۔

Narrated Abu Musa:
Whenever a beggar or a person in need came to the Prophet, the Prophet would say "Help and recommend him and you will receive the reward for it, and Allah will bring about what he will through His Prophet's tongue

یہ حدیث شیئر کریں