صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 852

مونچھیں کتروانے کا بیان، اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ اپنی مونچھیں اس قدر کترواتے تھے کہ کھال دکھائی دینے لگتی تھی، اور داڑھی اور مونچھ کے درمیان کے بالولوں کو کترواتے تھے

راوی: مکی بن ابراہیم , حنظلہ , نافع

حَدَّثَنَا الْمَکِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ حَنْظَلَةَ عَنْ نَافِعٍ ح قَالَ أَصْحَابُنَا عَنْ الْمَکِّيِّ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مِنْ الْفِطْرَةِ قَصُّ الشَّارِبِ

مکی بن ابراہیم، حنظلہ، نافع کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھیوں نے مکی سے، انہوں نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مونچھوں کا کتروانا فطری عمل ہے۔

Narrated Ibn Umar:
The Prophet said, "To get the moustaches cut 'short is characteristic of the Fitra."

یہ حدیث شیئر کریں