عورتوں کی صورت اختیار کرنے والے کو گھر سے نکال دینا
راوی: معاذ بن فضالہ , ہشام , یحیی , عکرمہ , ابن عباس
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَی عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَعَنَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُخَنَّثِينَ مِنْ الرِّجَالِ وَالْمُتَرَجِّلَاتِ مِنْ النِّسَائِ وَقَالَ أَخْرِجُوهُمْ مِنْ بُيُوتِکُمْ قَالَ فَأَخْرَجَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فُلَانًا وَأَخْرَجَ عُمَرُ فُلَانًا
معاذ بن فضالہ، ہشام، یحیی ، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مخنث مردوں اور مردوں کی صورت اختیار کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے، اور فرمایا کہ ان کو اپنے گھروں سے نکال دو، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا بیان ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فلاں کو اور حضرت عمر نے فلاں کو نکال دیا۔
Narrated Ibn 'Abbas:
The Prophet cursed effeminate men (those men who are in the similitude (assume the manners of women) and those women who assume the manners of men, and he said, "Turn them out of your houses ." The Prophet turned out such-and-such man, and 'Umar turned out such-and-such woman.