قسی پہننے کا بیان اور عاصم نے ابوہریرہ کا قول نقل کیا کہ میں نے علی سے پوچھا قسیہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا ایک قسم کا کپڑا ہے جو ہمارے پاس شام یا مصر سے آتا ہے اس میں اترنج کی طرح ریشم کی دھاریاں بنی ہوتی ہیں۔ اور میثرہ وہ کپڑا ہے جو عورتیں اپنے شوہروں کے لئے چادروں کی طرح زرد رنگ کا بناتی تھیں اور جریر نے زید سے اپنی حدیث میں بیان کیا کہ قسیہ وہ دھاری دار کپڑے ہیں، جو مصر سے آتے تھے، ان میں ریشم ہوتا تھا اور میثرہ درندوں کی طرح کھالوں کو کہتے ہیں، ابوعبداللہ (بخاری) نے کہا کہ عاصم کا قول میثرہ کے متعلق اکثر لوگوں کا اور زیادہ صحیح ہے۔
راوی: محمد بن مقاتل , عبداللہ , سفیان , اشعث ابن ابی الشعشاء , معاویہ بن سوید مقرن , براء بن عازب
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَائِ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سُوَيْدِ بْنِ مُقَرِّنٍ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ نَهَانَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْمَيَاثِرِ الْحُمْرِ وَالْقَسِّيِّ قال ابوعبد الله قول عاصم اکثر واصح في الميثرة
محمد بن مقاتل، عبداللہ ، سفیان، اشعث ابن ابی الشعشاء، معاویہ بن سوید مقرن، براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سرخ میاثر اور قسی کے پہننے سے منع فرمایا ہے۔
Narrated Ibn Azib:
The Prophet forbade us to use the red Mayathir and to use Al-Qassiy