صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 782

چادروں اور کمبلوں کے اوڑھنے کا بیان

راوی: مسدد , اسماعیل , ایوب , حمید بن ہلال , ابوبردہ

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ أَخْرَجَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ کِسَائً وَإِزَارًا غَلِيظًا فَقَالَتْ قُبِضَ رُوحُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَيْنِ

مسدد، اسماعیل، ایوب، حمید بن ہلال، حضرت ابوبردہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ایک چادر اور ایک گاڑھا تہبند ہم لوگوں کے پاس لے کر آئیں اور بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہی دونوں کپڑوں میں وفات پائی۔

Narrated Abu Burda:
Aisha brought out to us a Kisa and an Izar and said, "The Prophet died while wearing these two." (Kisa, a square black piece of woolen cloth. Izar, a sheet cloth garment covering the lower half of the body).

یہ حدیث شیئر کریں