پائجاموں کا بیان
راوی: علی بن عبداللہ , سفیان , زہری , سالم
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ الْقَمِيصَ وَلَا الْعِمَامَةَ وَلَا السَّرَاوِيلَ وَلَا الْبُرْنُسَ وَلَا ثَوْبًا مَسَّهُ زَعْفَرَانٌ وَلَا وَرْسٌ وَلَا الْخُفَّيْنِ إِلَّا لِمَنْ لَمْ يَجِدْ النَّعْلَيْنِ فَإِنْ لَمْ يَجِدْهُمَا فَلْيَقْطَعْهُمَا أَسْفَلَ مِنْ الْکَعْبَيْنِ
علی بن عبداللہ ، سفیان، زہری، سالم اپنے والد سے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ محرم قمیص، عمامہ اور پائجامہ اور ٹوپی نہ پہنے اور نہ وہ کپڑا پہنے جو زعفران یا ورس سے رنگا ہوا ہو، اور نہ ہی موزے پہنے، مگر وہ شخص جس کے پاس جوتے نہ ہوں (اس کو اجازت ہے) اگر جوتا نہ ہو تو ٹخنوں کے نیچے سے موزوں کو کاٹ لے۔
Narrated 'Abdullah bin 'Umar:
The Prophet said, "A Muhrim should not wear a shirt, a turban, trousers, hooded cloaks, a garment touched with (perfumes) of saffron or wars, or Khuffs except if one has no sandals in which case he should cut short the Khuffs below the ankles."