قبا اور ریشمی فروج کا بیان، جس کو قباء بھی کہتے ہیں اور بعض کے نزدیک اسے کہتے ہیں جس کے پیچھے سے کٹا ہوا ہو
راوی: قتیبہ بن سعید , لیث , ابن ابی ملیکہ , مسور بن مخرمہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ قَسَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَقْبِيَةً وَلَمْ يُعْطِ مَخْرَمَةَ شَيْئًا فَقَالَ مَخْرَمَةُ يَا بُنَيِّ انْطَلِقْ بِنَا إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَانْطَلَقْتُ مَعَهُ فَقَالَ ادْخُلْ فَادْعُهُ لِي قَالَ فَدَعَوْتُهُ لَهُ فَخَرَجَ إِلَيْهِ وَعَلَيْهِ قَبَائٌ مِنْهَا فَقَالَ خَبَأْتُ هَذَا لَکَ قَالَ فَنَظَرَ إِلَيْهِ فَقَالَ رَضِيَ مَخْرَمَةُ
قتیبہ بن سعید، لیث، ابن ابی ملیکہ، مسور بن مخرمہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چند قبائیں تقسیم کیں، لیکن مخرمہ کو کچھ نہیں دیا، تو مخرمہ نے کہا اے بیٹے! میرے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں چل، میں ان کے ساتھ روانہ ہوا (جب وہاں پہنچے) تو انہوں نے کہا اندر جا اور میرے لئے (قبا) مانگ، میں گیا اور ان کے لئے مانگا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس باہر تشریف لے آئے، اس حال میں کہ انہیں قبا میں سے ایک قبا آپ صلی اللہ علیہ وسلم لئے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے یہ تیرے لئے چھپا رکھی تھی، آپ نے ان کی طرف دیکھا اور فرمایا مخرمہ راضی ہوا۔
Narrated Al-Miswar bin Makhrama:
Allah's Apostle distributed some Qaba's but he did not give anything to Makhrama. Makhrama said (to me), "O my son! Let us go to Allah's Apostle." So I proceeded with him and he said, "Go in and call him 'or me." So I called the Prophet for him The Prophet came out to him, wearing one of those Qaba's and said, (to Makhrama), "I have kept this for you " Makhrama looked at it and said, "Makhrama is satisfied now"