اس شخص کا بیان جو اپنا ازار گھسیٹ کر بغیر تکبر کے چلے
راوی: احمد بن یونس , زبیر , موسیٰ بن عقبہ , سالم بن عبداللہ اپنے والد ( عبداللہ )
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ خُيَلَائَ لَمْ يَنْظُرْ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ أَبُو بَکْرٍ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَحَدَ شِقَّيْ إِزَارِي يَسْتَرْخِي إِلَّا أَنْ أَتَعَاهَدَ ذَلِکَ مِنْهُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَسْتَ مِمَّنْ يَصْنَعُهُ خُيَلَائَ
احمد بن یونس، زبیر، موسیٰ بن عقبہ، سالم بن عبداللہ اپنے والد ( عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اپنا کپڑا پہن کر غرور کے ساتھ چلے تو اللہ تعالیٰ اس کی طرف قیامت کے دن نظر نہیں فرمائے گا، حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرا تہہ بند ایک طرف لٹکا ہوا ہوتا ہے یا اس میں گرہ لگانے کی ضرورت ہوتی ہے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم ان میں سے نہیں ہو جو غرور کے سبب سے ایسا کرتے ہیں۔
Narrated 'Abdullah bin 'Umar:
The Prophet said Allah will not look, on the Day of Resurrection at the person who drags his garment (behind him) out of conceit. On that Abu Bakr said, "O Allah's Apostle! One side of my Izar hangs low if I do not take care of it." The Prophet said, 'You are not one of those who do that out of conceit."