نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو زہردیئے جانے کے متعلق جو روایتیں منقول ہیں عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاسے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس حدیث کو روایت کیا
راوی: قتیبہ , لیث , سعید بن ابوسعید , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ لَمَّا فُتِحَتْ خَيْبَرُ أُهْدِيَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاةٌ فِيهَا سَمٌّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اجْمَعُوا لِي مَنْ کَانَ هَا هُنَا مِنْ الْيَهُودِ فَجُمِعُوا لَهُ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي سَائِلُکُمْ عَنْ شَيْئٍ فَهَلْ أَنْتُمْ صَادِقِيَّ عَنْهُ فَقَالُوا نَعَمْ يَا أَبَا الْقَاسِمِ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَبُوکُمْ قَالُوا أَبُونَا فُلَانٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَذَبْتُمْ بَلْ أَبُوکُمْ فُلَانٌ فَقَالُوا صَدَقْتَ وَبَرِرْتَ فَقَالَ هَلْ أَنْتُمْ صَادِقِيَّ عَنْ شَيْئٍ إِنْ سَأَلْتُکُمْ عَنْهُ فَقَالُوا نَعَمْ يَا أَبَا الْقَاسِمِ وَإِنْ کَذَبْنَاکَ عَرَفْتَ کَذِبَنَا کَمَا عَرَفْتَهُ فِي أَبِينَا قَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَهْلُ النَّارِ فَقَالُوا نَکُونُ فِيهَا يَسِيرًا ثُمَّ تَخْلُفُونَنَا فِيهَا فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اخْسَئُوا فِيهَا وَاللَّهِ لَا نَخْلُفُکُمْ فِيهَا أَبَدًا ثُمَّ قَالَ لَهُمْ فَهَلْ أَنْتُمْ صَادِقِيَّ عَنْ شَيْئٍ إِنْ سَأَلْتُکُمْ عَنْهُ قَالُوا نَعَمْ فَقَالَ هَلْ جَعَلْتُمْ فِي هَذِهِ الشَّاةِ سَمًّا فَقَالُوا نَعَمْ فَقَالَ مَا حَمَلَکُمْ عَلَی ذَلِکَ فَقَالُوا أَرَدْنَا إِنْ کُنْتَ کَذَّابًا نَسْتَرِيحُ مِنْکَ وَإِنْ کُنْتَ نَبِيًّا لَمْ يَضُرَّکَ
قتیبہ، لیث، سعید بن ابوسعید، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ جب خیبرفتح ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک بکری ہدیہ میں ملی جو زہر آلودتھی، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ میرے سامنے ان یہودیوں کو جمع کرو جویہاں موجود ہیں ، چنانچہ وہ لوگ لائے گئے تو ان لوگوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تم سے کچھ پوچھنا چاہتا ہوں کیا تم مجھے ٹھیک ٹھیک بتاؤ گے؟ ان لوگوں نے کہا ہاں! اے ابوالقاسم (صلی اللہ علیہ وسلم) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا تمہارا باپ کون ہے؟ ان لوگوں نے کہا ہمارا باپ فلاں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم جھوٹ کہتے ہو؟ تمہارا باپ فلاں ہے، ان لوگوں نے کہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ٹھیک کہا اور سچ فرمایا: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تم سے ایک بات پوچھنا چاہتا ہوں کیا تم ٹھیک ٹھیک جواب دوگے ان لوگوں نے عرض کیا ہاں ابوالقاسم (صلی اللہ علیہ وسلم) اگر ہم لوگ غلط کہیں گے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو علم ہوجائے گا جیسا کہ آپ کو ہمارے باپ کے متعلق علم ہوگیا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا بتاؤ دوزخی کون لوگ ہیں؟ ان لوگوں نے کہا کہ ہم لوگ تھوڑی مدت تک رہیں گے پھر ہمارے بعد تم لوگ رہوگے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ ذلیل ہوجاؤ، واللہ ہم کبھی بھی تمہارے بعد اس میں نہیں رہیں گے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں سے فرمایا کیا تم سچ بتاؤ گے اگر تم سے کوئی بات پوچھوں، ان لوگوں نے کہا ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کیا تم نے اس بکری میں زہرملایا؟ انہوں کہا ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کس چیز نے تمہیں اس پر آمادہ کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ تھا کہ اگر تم جھوٹے ہوگے تو ہمیں تم سے نجات مل جائے گی اور اگر تم نبی ہو تو تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
Narrated Abu Huraira:
When Khaibar was conquered, Allah's Apostle was presented with a poisoned (roasted) sheep. Allah's Apostle said, "Collect for me all the Jews present in this area." (When they were gathered) Allah's Apostle said to them, "I am going to ask you about something; will you tell me the truth?" They replied, "Yes, O Abal-Qasim!" Allah's Apostle said to them, "Who is your father?" They said, "Our father is so-and-so." Allah's Apostle said, "You have told a lie. for your father is so-and-so," They said, "No doubt, you have said the truth and done the correct thing." He again said to them, "If I ask you about something; will you tell me the truth?" They replied, "Yes, O Abal-Qasim! And if we should tell a lie you will know it as you have known it regarding our father," Allah's Apostle then asked, "Who are the people of the (Hell) Fire?" They replied, "We will remain in the (Hell) Fire for a while and then you (Muslims) will replace us in it" Allah's Apostle said to them. ''You will abide in it with ignominy. By Allah, we shall never replace you in it at all." Then he asked them again, "If I ask you something, will you tell me the truth?" They replied, "Yes." He asked. "Have you put the poison in this roasted sheep?" They replied, "Yes," He asked, "What made you do that?" They replied, "We intended to learn if you were a liar in which case we would be relieved from you, and if you were a prophet then it would not harm you."