عدوی (بیماری کا ایک سے دوسرے کو لگنا) کوئی چیز نہیں
راوی: محمد بن بشار , ابن جعفر , شعبہ , قتادہ , انس بن مالک
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا عَدْوَی وَلَا طِيَرَةَ وَيُعْجِبُنِي الْفَأْلُ قَالُوا وَمَا الْفَأْلُ قَالَ کَلِمَةٌ طَيِّبَةٌ
محمد بن بشار، ابن جعفر، شعبہ، قتادہ، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عدوی (مرض کا ایک سے دوسرے کو لگنا) اور بدشگونی کوئی چیز نہیں، اور مجھے فال اچھی معلوم ہوتی ہے، لوگوں نے عرض کیا فال کیا چیز ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اچھی بات۔
Narrated Anas bin Malik:
The Prophet said, "No 'Adha nor Tiyara; but I like Fal." They said, "What is the Fal?" He said, "A good word."