نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے منتر پڑھنے کا بیان
راوی: علی بن عبداللہ , سفیان , عبدربہ بن سعید , عمرہ , عائشہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقُولُ لِلْمَرِيضِ بِسْمِ اللَّهِ تُرْبَةُ أَرْضِنَا بِرِيقَةِ بَعْضِنَا يُشْفَی سَقِيمُنَا
علی بن عبداللہ ، سفیان، عبدربہ بن سعید، عمرہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مریض کے لئے یہ (دعا) پڑھا کرتے تھے، اللہ کے نام کے ساتھ ہماری زمین کی مٹی ہم میں سے بعض کے تھوک کے ساتھ شفا دی جائے، ہمارے بیمار کو ہمارے رب کے حکم سے۔
Narrated 'Aisha:
The Prophet used to say to the patient, "In the Name of Allah The earth of our land and the saliva of some of us cure our patient."