آنکھ میں تکلیف کے وقت شہد اور سرمہ لگانے کا بیان، اس باب میں ام عطیہ سے روایت ہے
راوی: مسدد , یحیی , شعبہ , حمید بن نافع , زینت , ام سلمہ ا
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ شُعْبَةَ قَالَ حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ نَافِعٍ عَنْ زَيْنَبَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ امْرَأَةً تُوُفِّيَ زَوْجُهَا فَاشْتَکَتْ عَيْنَهَا فَذَکَرُوهَا لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَکَرُوا لَهُ الْکُحْلَ وَأَنَّهُ يُخَافُ عَلَی عَيْنِهَا فَقَالَ لَقَدْ کَانَتْ إِحْدَاکُنَّ تَمْکُثُ فِي بَيْتِهَا فِي شَرِّ أَحْلَاسِهَا أَوْ فِي أَحْلَاسِهَا فِي شَرِّ بَيْتِهَا فَإِذَا مَرَّ کَلْبٌ رَمَتْ بَعْرَةً فَهَلَّا أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا
مسدد، یحیی ، شعبہ، حمید بن نافع، زینت، ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہتی ہیں کہ ایک عورت کا شوہر مر گیا، اس کی آنکھ میں تکلیف ہوئی تو لوگوں نے یہ ماجرا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا اور بتایا کہ اس کی آنکھ (کے جانے) کا خطرہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے ایک عورت اپنے گھر میں سب سے خراب قسم کے لباس میں یا (یہ فرمایا کہ) سب سے خراب گھر میں اپنے لباس میں پڑی رہتی تھی، جب کوئی کتا گذرتا تو وہ مینگنی پھینکتی تھی، تو کیا وہ (اب) چار ماہ دس دن بھی صبر نہیں کرسکتی۔
Narrated Um Salama:
The husband of a lady died and her eyes became sore and the people mentioned her story to the Prophet They asked him whether it was permissible for her to use kohl as her eyes were exposed to danger. He said, "Previously, when one of you was bereaved by a husband she would stay in her dirty clothes in a bad unhealthy house (for one year), and when a dog passed by, she would throw a globe of dung. No, (she should observe the prescribed period Idda) for four months and ten days.'