عیادت کرنے والے کامریض کے لئے دعاکرنا اور عائشہ بنت سعد نے اپنے والد سے نقل کیا کہ یا اللہ!سعد کو شفا دے یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا
راوی: موسی بن اسماعیل , ابوعوانہ , منصور , ابراہیم , مسروق , عائشہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا أَتَی مَرِيضًا أَوْ أُتِيَ بِهِ قَالَ أَذْهِبْ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ اشْفِ وَأَنْتَ الشَّافِي لَا شِفَائَ إِلَّا شِفَاؤُکَ شِفَائً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا قَالَ عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ وَأَبِي الضُّحَی إِذَا أُتِيَ بِالْمَرِيضِ وَقَالَ جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي الضُّحَی وَحْدَهُ وَقَالَ إِذَا أَتَی مَرِيضًا
موسی بن اسماعیل، ابوعوانہ، منصور، ابراہیم، مسروق، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی مریض کے پاس تشریف لے جاتے یا آپ کے پاس کوئی مریض لایا جاتا تو فرماتے اے لوگوں کے پروردگار! تکلیف کو دور کر کے شفا دے کہ تو ہی شفا دینے والا ہے، تیری شفا شفا ہے، ایسی شفا جو مرض کو نہ چھوڑے، عمروبن ابی قیس وابراہیم بن طہمان نے منصور سے انہوں نے ابراہیم سے اور ابوالضحیٰ سے إِذَا أَتَی مَرِيضًا (جب کوئی لایا جاتا) کے الفاظ نقل کئے اور جریر نے منصور سے انہوں نے صرف ابوالضحیٰ سے اذا اتی مریضا (جب کسی کے پاس تشریف لاتے) کے الفاظ نقل کئے ہیں۔
Narrated 'Aisha:
Whenever Allah's Apostle paid a visit to a patient, or a patient was brought to him, he used to invoke Allah, saying, "Take away the disease, O the Lord of the people! Cure him as You are the One Who cures. There is no cure but Yours, a cure that leaves no disease."