تنگدست مسلمان جو قرآن کریم جانتا ہو اس کا نکاح کرادینے کا بیان، اس میں سہل کی روایت نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے
راوی: محمد بن مثنی , یحیی , اسماعیل , قیس , ابن مسعود
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ حَدَّثَنِي قَيْسٌ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنَّا نَغْزُو مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ لَنَا نِسَائٌ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا نَسْتَخْصِي فَنَهَانَا عَنْ ذَلِکَ
محمد بن مثنی، یحیی ، اسماعیل، قیس، ابن مسعود روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ جہاد کرتے تھے، اس وقت ہماری بیویاں نہ تھیں، تو ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا آپ اجازت دیتے ہیں کہ ہم خصی ہوجائیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے ہمیں منع فرمایا۔
Narrated Ibn Masud:
We used to fight in the holy battles in the company of the Prophet and we had no wives with us. So we said, "O Allah's Apostle! Shall we get castrated?" The Prophet forbade us to do so.