صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ بیماریوں کا بیان ۔ حدیث 639

مریض سے کیا کہا جائے اور وہ کیا جواب دے

راوی: قبیصہ , سفیان , اعمش , ابراہیم تیمی , حارث بن سوید , عبد اللہ

حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ فَمَسِسْتُهُ وَهُوَ يُوعَکُ وَعْکًا شَدِيدًا فَقُلْتُ إِنَّکَ لَتُوعَکُ وَعْکًا شَدِيدًا وَذَلِکَ أَنَّ لَکَ أَجْرَيْنِ قَالَ أَجَلْ وَمَا مِنْ مُسْلِمٍ يُصِيبُهُ أَذًی إِلَّا حَاتَّتْ عَنْهُ خَطَايَاهُ کَمَا تَحَاتُّ وَرَقُ الشَّجَرِ

قبیصہ، سفیان، اعمش، ابراہیم تیمی، حارث بن سوید، عبداللہ کہتے ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کی حالت میں آپ کے پاس آیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوا تو بہت تیزبخار میں مبتلا پایا میں نے عرض کیا کہ آپ کو تو بہت تیز بخار ہے اور یہ اس سبب سے کہ آپ کے لئے دوہرا اجر ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں اور جس مسلمان کو بھی کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اس کے گناہ جھڑ جاتے ہیں جس طرح درختوں سے پتے جھڑ جاتے ہیں۔

Narrated 'Abdullah:
I visited the Prophet during his illness and touched him while he was having a fever. I said to him, "You have a high fever; is it because you will get a double reward?" He said, "Yes. No Muslim is afflicted with any harm, but that his sins will be annulled as the leave of a tree fall down."

یہ حدیث شیئر کریں