مرض کے کفارہ ہونے کے متعلق جواحادیث ہیں، ان کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ جو شخص برائی کرے گا، اس کا بدلہ دیا جائے گا
راوی: ابراہیم بن منذر , محمد بن فلیح , فلیح , ہلال بن علی جوبنی عامر بن لوی , عطاء بن یسار , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ هِلَالِ بْنِ عَلِيٍّ مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَثَلُ الْمُؤْمِنِ کَمَثَلِ الْخَامَةِ مِنْ الزَّرْعِ مِنْ حَيْثُ أَتَتْهَا الرِّيحُ کَفَأَتْهَا فَإِذَا اعْتَدَلَتْ تَکَفَّأُ بِالْبَلَائِ وَالْفَاجِرُ کَالْأَرْزَةِ صَمَّائَ مُعْتَدِلَةً حَتَّی يَقْصِمَهَا اللَّهُ إِذَا شَائَ
ابراہیم بن منذر، محمد بن فلیح، فلیح، ہلال بن علی جو بنی عامر بن لوی کے ایک فرد ہیں، عطاء بن یسار، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمانوں کی مثال کھیتی کے پودوں کی سی ہے کہ جس طرف ہوا آتی ہے اس کو جھکا دیتی ہے اور جب ہوا رک جاتی ہے تو سیدھا ہوجاتا ہے، اسی طرح بلاوں سے بچتا ہے اور بدکارصنوبر کے درخت کی طرح ہے، جو سیدھا اور سخت قائم رہتا ہے، یہاں تک کہ جب اللہ تعالیٰ اس کو چاہتا ہے، اکھیڑ دیتا ہے۔
Narrated Abu Huraira:
Allah's Apostle said, "The example of a believer is that of a fresh tender plant; from whatever direction the wind comes, it bends it, but when the wind becomes quiet, it becomes straight again. Similarly, a believer is afflicted with calamities (but he remains patient till Allah removes his difficulties.) And an impious wicked person is like a pine tree which keeps hard and straight till Allah cuts (breaks) it down when He wishes." (See Hadith No. 558, Vol. 9.)