مرض کے کفارہ ہونے کے متعلق جواحادیث ہیں، ان کا بیان اور اللہ تعالیٰ کا قول کہ جو شخص برائی کرے گا، اس کا بدلہ دیا جائے گا۔
راوی: ابوالیمان , حکم بن نافع , شعیب , زہری , عروہ بن زبیر , عائشہ
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ الْحَکَمُ بْنُ نَافِعٍ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ مُصِيبَةٍ تُصِيبُ الْمُسْلِمَ إِلَّا کَفَّرَ اللَّهُ بِهَا عَنْهُ حَتَّی الشَّوْکَةِ يُشَاکُهَا
ابوالیمان، حکم بن نافع، شعیب، زہری، عروہ بن زبیر، حضرت عائشہ زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کہتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا کہ کوئی مصیبت بھی مسلمان کو نہیں پہنچتی، مگر اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں اس کے گناہوں کو مٹا دیتا ہے، یہاں تک کہ کانٹا بھی جو اس کے جسم میں چبھے۔
Narrated 'Aisha:
(the wife of the Prophet) Allah's Apostle said, "No calamity befalls a Muslim but that Allah expiates some of his sins because of it, even though it were the prick he receives from a thorn."