برتنوں میں اور لکڑی کے پیالوں میں نبیذ بنانے کا بیان
راوی: قتیبہ بن سعید , یعقوب بن عبد الرحمن , ابوحازم
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ سَمِعْتُ سَهْلًا يَقُولُ أَتَی أَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ فَدَعَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي عُرْسِهِ فَکَانَتْ امْرَأَتُهُ خَادِمَهُمْ وَهِيَ الْعَرُوسُ قَالَ أَتَدْرُونَ مَا سَقَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْقَعْتُ لَهُ تَمَرَاتٍ مِنْ اللَّيْلِ فِي تَوْرٍ
قتیبہ بن سعید، یعقوب بن عبد الرحمن، ابوحازم سے روایت کرتے انہوں نے بیان کیا کہ میں نے سہل کو کہتے ہوئے سنا کہ ابواسید ساعدی آئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولیمہ کی دعوت کی تو ان کی بیوی نئی دلہن ان لوگوں کی خدمت کر رہی تھی انہوں نے کہا کہ کیا تم جانتے ہو کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کیا چیز پلائی ہے میں نے آپ کے لئے رات ہی کو ایک لکڑی کے پیالے میں چند کھجوریں بھگو دی تھیں۔
Narrated Sahl:
Abu Usaid As-Sa'idi came and invited Allah's Apostle on the occasion of his wedding. His wife who was the bride, was serving them. Do you know what drink she prepared for Allah's Apostle ? She had soaked some dates in water in a Tur overnight.